تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے گلگت بلتستان کے صوبائی رہنماؤں کا برونمو کالونی کا دورہ ۔ کارگل جنگ کے متاثرین سے ملاقات اور مسائل سے آگاہی ۔

اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی رہنماؤں کا برونمو کالونی کا دورہ ۔
کارگل جنگ کے متاثرین سے ملاقات اور مسائل سے آگاہی ۔سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر اور ممبر گلگت بلتستان کونسل علامہ سید محمد عباس رضوی نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جن میں صوبائی جنرل سیکریڑی اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی ،صوبائی سینئر نائب صدر دیدار علی ،ممبر اسمبلی اور چیرمین قائمہ کمیٹی کیپٹن (ر) شفیع خان سمیت دیگر رہنماؤں نے برونمو کالونی سکردو کا تفصیلی دورہ کیا اور متاثرین کارگل جنگ سے ملاقات کیں۔ متاثرین نے سنہ 1999 سے اب تک ہونے والے مسائل جن میں زمینوں کے معاوضہ جات اور دیگر مربوط مسائل کے بارئے میں اگاہی دی۔ اسلامی تحریک کے رہنماؤں نے متاثرین کی وطن عزیز کے لیے خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا “کہ سرحدوں کے عوام نے ہمیشہ وطن عزیز کی تحفظ و سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں ۔ اور آپ لوگوں کے خدمات اور جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ساتھ متاثرین سے ان کے مسائل کے حل کے بھرپور اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا۔ کہ علاقہ برونمو، گنگنی اور بریسل کے عوام کے جائز مطالبات کے حل کی کوشش کرینگے اور متاثرین کے معاوضہ جات کے لیے متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت تک آپ لوگوں کی آواز پہنچائیں گے۔ متاثرین نے اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔” ہم اسلامی تحریک کے صوبائی صدر اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہم غریب متاثرین کی فریاد کو اہمیت دیتے ہوئے ہمارے دیرینہ مطالبات کے حل کے لیے اور ہماری دلجوئی کے لیے قدم رنجیدہ فرمایا”