تازه خبریں

12ربیع الاول کو خیر پور اور پشاور میں ایک بار پھر دہشت گردو نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا ۔علامہ ناظر عباس تقوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کئی عرصے ملک بھر میں امن و امان کی بہت اچھی صورتحال رہی لیکن12ربیع الاول کو خیر پور اور پشاور میں ایک بار پھر دہشت گردو نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا اور کئی قیمتی جانیں ان حملوں میں ضائع ہوئی جس کی ہم بھرپور مزمت کرتے ہیں ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کا ایک بار پھر سے تسلسل کے ساتھ ہونا حکومت اور سیکیورٹی فورسز کی کار کر دگی پر سوالیہ نشان ہے دہشت گرد جب چا ہتے ہیں اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہوجاتے ہیں وطن عزیز اس وقت بہت سے بحران کا شکار ہے اور اس طرح کے واقعات سے ہمارا ملک اور بھی بہت سے بحران کا شکار ہوجائے گا جب تک ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک میں جمہوری استحکام آسکتا ہے نہ ہی معاشی طور پر ملک مستحکم ہوسکتا ہے اگر حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے ادارے ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ملک بھر میں دہشت گردو کی آخری کمین گاہوں تک آپریشن کر نا ہوگا کیو نکہ دہشت گردو کے مکمل خاتمے تک ملک میں امن و امان قائم کرنا نا ممکن ہے ہم حکومت اورقانون نافز کر نے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور دہشت گردی کے ان واقعات میں ملوث دہشت گردو اور اُن کے سہولت کاروں کو کو گر فتار کر کے تختہ دار پر لٹکائے تا کہ ملک میں امن وامان کی فضاء بہتر ہو سکے