جعفریہ پریس – المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کےحالیہ مشاورتی کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی حمایت یافتہ پورے پینل نے قائدملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی ۔ قائدملت جعفریہ نے دفتر قم کے پورے پینل کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا : یہ کامیابی آپ حضرات کیلئے ایک اعزاز یے جو کہ آپ کو نصیب ہوا یے تاہم اس کامیابی کے بعد آپ حضرات پہ کچھ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے ۔ قائد ملت جعفریہ نے مزید فرمایا : دفتر تحریک قم سب کے لئے ہے اور اس دفتر کے دو اہم اھداف ہیں ۔ طلاب کی خدمت اور ان کی مشکلات کے حل ، زائرین کی خدمت اور رھنمائی ۔ طلاب کی خدمت بلاتفریق کرنی چاہیے ۔
انہوں نے کہا پاکستان میں دو مشکلات ہیں ۔ غیر اسلامی تھذیب کا فروغ اور اخلاقی کمزوری ۔ آپ حضرات اپنی اخلاقیات کو اولین ترجیح قرار دیں ۔ اور اپنے مقابلے میں ہارنے والے حضرات کے ساتھ اچھے تعلقات کو برقرار رکھنا ۔ ہارجیت زندگی کا حصہ یے انہوں نے کہا آپ حضرات کا ھدف تعلیم ھے۔ معیاری تعلیم ہی کسی بھی معاشرے کی بہتری کی ضمانت ہے ۔
واضح رہے کہ محرم الحرام سے پہلے الصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر اہتمام طلاب کے مشاورتی کونسل کیلئے الکشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ نے اپنے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کیا ۔ نتائج کے مطابق دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم المقدسہ کا حمایت یافتہ پینل مکمل طور پر واضح اکثریت سے کامیاب ہوا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت