• مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس
  • اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ورکر کنونشن
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات علمی حلقوں میں خلا مشکل سے پُر ہوگا علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

25 جولائی 2014 ء (جمعۃ الوداع) کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جا رہا ہے ، ان احتجاجی اجتماعات میں اسلامیان پاکستان بھرپورشرکت کریں، قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس- ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ معصوم اور نہتے مظلوم شہریو ں پر اسرائیلی بربریت اور مظالم کے خلاف ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے آج ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ملک بھر کی تمام مساجد میں آئمہ جمعہ کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی جانب سے ظلم کئے جانے کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی اور ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی سربراہی میں علماء کرام کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی بھائیوں کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لئے وقت ضائع کئے بغیر اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ او آئی سی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پورے وسائل استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکیں۔اس لئے کہ معصوم نہتے اور مظلوم شہریوں پر اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے۔ اس موقع پر مسلم حکمرانوں کی جانب سے خاموشی تمام مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے دوسرے بین الاقوامی اداروں اور اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ میں اسرائیل کے اس ظلم کے خلاف عملی اقدامات کریں۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ اسرائیلی مظالم و جارحیت اور مسلمانوں کے قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کے خلاف ہر سال پاکستان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ ( جمعتہ الوداع) کو یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ مسلمانوں کو منظم و بیدار کیا جا سکے اور وہ قبلہ اول کی آزادی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس سال 25 جولائی 2014 ء (جمعۃ الوداع) کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جارہا ہے اس کا مقصد امت مسلمہ کو بیدار اور منظم کرنا ہے۔ان احتجاجی اجتماعات میں اسلامیان پاکستان سے بھرپور شرکت کی خواہش کی جاتی ہے تاکہ وہ قبلہ اول کی آزادی اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے جاری جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور مضبوط و متحد آواز اٹھاتے رہیں۔