• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

ملک بھر میں مہنگائی و بد امنی کا طوفان برپا ہے علامہ شبیر حسن میثمی

رسول اکرم (ص) کی بیٹی جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کی سیرت خواتین عالم کے لیے حجاب کا بہترین درس ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

لاہور: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا شہادتِ دخترِ رسول اکرم (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کے پردرد موقع پر کہنا تھا کہ اس وقت خواتین عالم میں سب سے بڑا مسئلہ حجاب کا ہے اور حجاب کا محور و مرکز دختر رسول اکرم (ص) کی ذات والا صفات ہے۔ ہم سب کو خواتین کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔ جناب سیدہ کائنات کی وہ واحد خاتون بی بی ہے جس نے علی مولا جیسی عظیم شخصیت کی مظلومانہ زندگی میں ایک خاتون بن کر اسلام کی خدمت اور دین کی تبلیغ میں بھرپور ساتھ دیا، مشکلات و تکلیف میں کبھی بھی اپنے شوہر سے شکایت نہیں کی۔ پانی سے روزے افطار کیے، اپنے بچوں کی ایسی تربیت کی جس کی مثال پورے عالم میں نہ ملتی ہے نہ کبھی ملے گی۔ خواتین کے حقوق کا تحفظ جس انداز میں سیدہ (س) کی زندگی میں پایا جاتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ اگر تمام خواتین جناب سیدہ کی زندگی کا مطالعہ کریں تو یہ زندگی کے گزرتے ہوئے ایام پاک و پاکیزہ بن جائیں اور خواتین عالم کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے۔ مشکلات میں اپنے شوہر کا ساتھ دینا جناب سیدہ کی زندگی کا ایک عظیم باب ہے۔ آئیے ہم سب مل کر جناب سیدہ (س) کی سیرت سے استفادہ کریں۔