تازه خبریں

مانسہرہ میں مسجد کی شہادت کے خلاف ایس یو سی ضلع مانسہرہ نے احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ پریس۔ گزشتہ دنوں مانسہرہ میں مسجد کی شہادت کے خلاف شیعہ علماء کونسل ضلع مانسہرہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت ایس یو سی ضلع مانسہرہ کے صدر علامہ ریاض کاظمی اور علامہ زاہد بخاری نے کی۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ انتظامیہ ضلع بھر میں شیعہ مراکز کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ توہین مسجد اور توہین قرآن کی ایف آر درج کی جائے اور مسجد کی دوبارہ تعمیر کے تمام تر اخراجات حکومت برداشت کرے۔ زخمی ہونے والے بچوں کا علاج معالجہ مفت کروایا جائے۔ یاد رہے کہ مانسہرہ میں تعینات پولیس افسر خرم رشید، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے صاحبزادے ہیں، اطلاعات ہیں کہ خرم رشید کا رویہ اس سانحہ کے مدعیوں کے مناسب نہیں ہے، جس پر حکومت وقت کو فی الفور ایکشن لینا چاہیے۔