تازه خبریں

38ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ انقلاب اسلامی کے ساتھ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ اس ہفتہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ، نماز جمعہ کے خطیب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ دشمنی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے نئے صدر نے 7 مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی لگا کر امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ مخفی دشمنی کا آشکار کردیا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی عوام نے برفباری اور سخت سردی میں سڑکوں پر نکل ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ انقلاب اسلامی کے ساتھ ہیں اور دشمن کی ہرزہ سرائی کا بھر پور جواب دیا ہے۔
آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ انقلاب اورعوام 22 بہمن کے دو اہم رکن ہیں ۔ خطیب جمعہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دشمن کے بھیانک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دشمن شناس ہونا چاہیے اور ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی فرمائشات کو سننا اور ان پر عمل کرنا چاہیے۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کی ذات پر توکل اور بھروسہ رکھنا چاہیے کیونکہ ہماری تمام کامیابیوں میں اللہ تعالی کی مدد اور نصرت شامل ہے۔