تازه خبریں

8دن کے اندر شہید احسان شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وزیراعلی سندھ خیرپورھاؤوس کا گھیراؤ کیا جائے گا ، شیعہ علما کونسل خیر پور

جعفریہ پریس –  شیعہ علما کونسل خیر پور کی جانب سے شہید احسان شاہ کے مجلس چہلم کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایس یو سی ، جے ایس او کے کارکنان اور علماء کرام سمیت کثیرتعداد میں مومنین نے شرکت کی جبکہ ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید ارشاد حسین نقوی اور شیعہ علما کونسل خیر پور کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی قمی نے کی-اس موقع پر ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل خیر پور کے صدرعلامہ سید اسد اقبال زیدی قمی نے کہا کہ 8 دن کے اندر شہید احسان شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری سمیت دیگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو وزیر اعلی سندھ خیرپورھاؤوس کا گھیراؤ کیا جائے گا-