دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، علامہ عارف واحدی
عوام سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی بھی دہشتگردی سے محفوظ نہیں، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل
عوام متحدہوکر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں، حکومت قوم کو حقائق سے آگاہ کرے
اسلام آباد/راولپنڈی5فروری 2017ء ( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ، دہشتگردی سے عوام سے لے کر اعلیٰ افسران تک کوئی محفوظ نہیں، ایک سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عوام متحدہوکر ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں، حکومت قوم کو حقائق سے آگاہ کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور،کوئٹہ اور پشاور میں ہونیوالے یکے بعددیگر بم دھماکوں پر ردعمل کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جارہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر ایک سازش کے تحت وطن عزیز میں دہشتگردی کرکے اپنے مذمو م مقاصد حاصل کرناچاہتے ہیں اس لئے عوام اتحاداور باہمی رواداری و بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائیں۔ اس موقع پر لاہورمیں خود کش بم دھماکوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علماء کرام، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پورا ملک بد امنی کی تصویر بنا ہوا ہے اس لئے اب وقت ہے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام رواداری، برداشت، تحمل اور امن کا مذہب ہے اور اقلیتوں سے بھی حسن سلوک کا درس دیتاہے ۔ اس موقع پر انہوں نے علمائے کرام اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس نازک صورتحال کے پیش نظر رواداری، بھائی چارے اور وحدت کا درس دیں تاکہ ملک میں باہمی محبت و روداری کو فروغ دیکر امن و استحکام قائم کیا جاسکے۔ بعد ازاں انہوں نے مذکورہ واقعات میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔