تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے اعلی سطحی وفد کی مولانا سلمان نقوی سے ملاقات + تصاویر

دفتر قائد ملت جعفریہ اور شیعہ علما کونسل کے وفد کی حجہ الاسلام سید سلیمان نقوی سے ملاقات، انکے والد کی وفات پر تعزیت، فاتحہ خوانی اور قائد محترم کا تعزیتی خط پہنچایا قم المقدسہ : دفتر قاٰئد ملت جعفریہ پاکستان قم القدسہ اور شیعہ علما کونسل کے اعلی سطحی وفد نے مدرسہ امام علی قم کے سرپرست اعلی حجت الاسلام والمسلمین سید محمد سلیمان نقوی سے ملاقات کی اور انکے والد مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار اور انکی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور قائد محترم کا تعزیتی لیٹر پہنچایا. وفد میں حجج الاسلام والمسلمین اکبر حسین زاہدی(صوبائی صدر شیعہ علما کونسل بلوچستان), سید اسد اقبال زیدی(صوبائی سیکرٹری جنرل سندھ), سید اظھر حسین زیدی(نمائندہ قائد محترم), غضنفر علی حیدری(رکن مجلس نظارت), محمد یوسف عابدی(رکن مجلس نظارت) ڈاکٹرمحمد نذیراطلسی (رکن مجلس نظارت)مسرت اقبال زیدی(مسؤل دفتر), سید تجمل نقوی(معاون مالیات), سید حسین عسکری(معاون روابط), مختار حسین رحیمی(مجلس مشاورت) ملک کاظم رضا,ضیغم جواد,ڈاکٹر کاظم سلیم, وزیر حسین علوی, مہر غلام عباس سیال, مہر لیاقت سیال (معاون اداری) اور سید باقر نقوی(معاون نشرواشاعت) شامل تھے.ملاقات میں مدارس دینیہ کو درپیش مسائل, طلاب کی مشکلات, اور تعلیمی نصاب کے مختلف پہلوؤں سمیت مختلف اہم امور پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا. اور ان معاملات کے حل کے لیے مفید تجاویز زیر غور لائی گئیں اور باہمی تعاون و دلچسپی کے امور پر اتفاق کیا گیا.