محمد علی شیخ ایک دیانت دار اور غریب پرور سیاسی رہنما تھے۔
پورے گلگت بلتستان بالعموم اہالیان نگر کے لیے بالخصوص ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہیں۔
( ریحانہ عبادی ممبر اسمبلی)
سکردو(پ۔ر) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے اسلامی تحریک پاکستان کی رکن اسمبلی اور معروف سیاسی شخصیت محمد علی شیخ مرحوم کے سانحہ ارتحال پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی شیخ اپنے خاندانی حسب و نسب کے اعتبار سے ایک بلند اور علمی گھرانے کے چشم و چراغ تھے ۔ وہ گلگت بلتستان کے معروف عالم دین اور قد آور سیاسی شخصیت علامہ شیخ غلام حیدر نجفی مرحوم کے قابل فخر فرزند تھے۔ عوامی خدمت ان کا طرہ امتیاز اور مثبت سیاسی خدمات انکی وجہ شہرت میں اضافہ کا باعث بنا۔ وہ ہمیشہ نظام ولایت فقیہ اور پاکستان میں ملت کے قیادت کے دست و بازو رہے۔گلگت بلتستان میں ان کا ایک خاص مقام تھا۔ ان کے سانحہ ارتحال نے پورے گلگت بلتستان کو سوگوار کیا۔ اہالیان گلگت بلتستان کے لیے بالعموم اور نگر کے عوام کے لیے بالخصوص ان کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہیں۔ ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ اور مرحوم کی سوگواروں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔