تازه خبریں

مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

مسئلہ کشمیر پرپاکستان کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے خبردار کیا ہے کہ مودی سرکار کے پاس کشمیر کے مسئلے پرپاکستان کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ بھارت تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلے کے حل اور خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، انہیں طاقت کے ذریعے نہیں دبایا جا سکتا۔مقبوضہ وادی میں نام نہاد ضمنی انتخابات کے موقع پرقابض بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے وحشیانہ استعمال سے آٹھ شہریوں کی شہادت کو المیہ قرار دیتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ مکمل طور پرناکام ہو گئی ہے۔