اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے مورخہ 22 اپریل کو استرزئی پایاں کوہاٹ کا دورہ کیا۔ مشران ہنگو و کوہاٹ کے ہمراہ ناظم استرزئی پایاں محتاب الحسین کے ہجرہ میں انسے ملاقات کی۔ ملاقات میں جناب نسیم عباس و دیگر قومی مشران بھی انکے ہمراہ تھے۔ صوبائی صدر اور ناظم استرزئی پایاں جناب محتاب الحسین کے درمیاں مختلف قومی امور زیر بحث لائے گئے اور امن کمیٹی کے ممبر ظہیر حسین بنگش پر فائرنگ کرنے والوں اور ہنگو میں پرامن حالات سبوتاز کرنے والے شر پسندوں کے حوالے سے تویل گفتگو ہوئی۔ اس دوران صوبائی صدر نے ایک مرتبہ پھر امن کمیٹی کے ممبر ملک ظہیر حسین بنگش پر فائرنگ کے واقع کی پر زور مذمت کی اور اس واقع کو ہنگو کے حالات خراب کرنے کی ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ اگر ہنگو انتظامیہ نے کوئی سنجیدہ قدم نہ اٹھایا تو ہنگو کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ ہم ہنگو انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگو و کوہاٹ کے پر امن حالات خراب کرنے والوں کو گرفتار کر کے گیفر کردار تک پہنچایا جائے۔