تازه خبریں

مسئلہ کشمیر کا کثیرا لفریقی مذاکراتی حل ضروری ہے:ترک صدر

مسئلہ کشمیر کا کثیرا لفریقی مذاکراتی حل ضروری ہے:ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اُردوان نے خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کے کثیر الفریقی مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترک صدر نے نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات سے قبل بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھرمیں مسائل کے حل کے لئے مذاکرات سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئےبھارت اور پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔ترک صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مزید انسانی جانوں کے ضیاع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔