ہزارہ ڈویژن کے صدر سید ارباب علی شاہ اور جنرل سیکریٹری سید کفایت حسین شاہ نامزد کئے گئے جبکہ ضلع آیبٹ آباد کے صدر سید کاشف علی شاہ اور جنرل سیکریٹری سید تصدق حسین شاہ منتخب ہوئے۔اس موقع پر صوبائی صدرنے نو منتخب عہداران سے حلف لئے۔
پشاور () شیعہ علماء کو نسل صوبہ خیبر پختونخواہ کے صوبائی صد ر علامہ حمید حسین امامی کی سربراہی میں ایک وفد نے ضلع آیبٹ آباد کا دورہ کیا ۔صوبائی وفد میں صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی ، صوبائی جنرل سیکریٹری مظفر علی آخونزادہ ، صوبائی سیکریٹری اطاعات سید مرتضی علی جعفری ، صوبائی سیکرٹری مالیات میر غلام مرتضی اور صوبائی آفس سیکریٹری ذیشان حید ر شامل تھے۔ہزارہ ڈویژن اور ضلع آیبٹ آباد کی تنظیم سازی کے لئے مدرسہ جامع رسول اعظم محلہ ڈگی میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کا شرف مولاناسید مرتضی جعفری نے حاصل کیا۔ اجلاس کی کاروائی کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریٹری مظفر علی آخونزادہ نے تمام صوبائی اراکین کا تعارف کروایا۔ صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کا ہمارا یہ تنظیمی اجلاس ہزارہ ڈویژن اور ضلع آیبٹ آباد کی تنظیم سازی کے لئے بلایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج انشاء اللہ ہزارہ ڈویژن اور ضلع آیبٹ آباد کے عہداران کو منتخب کر کے ضلع آیبٹ آبادکے تنظیمی ڈھانچے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اس کے بعد صوبائی صدر نے نو منتخب عہداران سے حلف لیا ۔ تنظیمی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات کیں۔
صوبائی جنرل سیکریٹری مظفر علی آخونزادہ نے اپنے ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل کی فعالیت اور کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قوم اس وقت ایک بحرانی کیفیت سے گزر رہی ہے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم شیعہ علماء کونسل پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی ، مذہبی ، ملی اور قومی جدو جہد کے ساتھ رہتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستا ن ، نمائندہ ولی و فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ اس وقت پوری دنیا میں تشیع کی نظریں ان پر لگی ہوئی ہیں ، قائد محترم جس احسن طریقے سے دیگر مکاتب فکر کی قیادتوں کو ساتھ لیکر چل رہے ہیںیہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان ہی اتحاد بین المسلمین کی عظیم علمبردار ہے۔ آخر میں انھوں نے کہا ہے عزاداری کے سلسلے ہونے والی صوبائی حکومت کی طرف سے ناجائز پابندیوں ، گرفتاریوں اور آیف آئی آرز میں نامزد کرنا ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں، اگر انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ ان ناجائز پابندیوں سے ہم ڈر جائیں گے تو یہ انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے غلط فہمی ہے۔ پرچم حسین ہر حالت میں بلند رہے گا اور اس کے لئے قوم ہر قربانی کے لئے تیار ہے۔ آخر میں تنظیمی عہداران نے صوبائی صدر و صوبائی کابینہ کی فعالیت اور تنظیمی امور کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ آپکے ساتھ کام کرنا ہمارے لئے باعث فخر ہو گا۔ضلع آیبٹ آباد کے صدر سید کاشف علی شاہ نے ضلعی کابینہ کی جانب سے عہد کرتے ہوئے کہاکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام ہزاراہ ڈویژن کے تمام مومنین کے گھروں تک پہنچائیں گے۔