کراچی(اسٹا ف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل محمد یعقوب شہباز کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں بخششوں اور رزق میں فراوانی کا مہینہ ہے رمضان المبارک تمام مہینوں کا سر دار اللہ کا محبوب مہینہ اور مسلمانان عالم کیلئے قلب اور روح کے لئے تز کیہ کا سامان لے کر آتا ہے رمضان میں نیک کاموں کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے روزے کی روح اور مقصد رضا ئے الہی ہے روزے کی عبادت کو اللہ تعالی نے اعلیٰ و صف اور امتیازی شان سے نوازا ہے روزے کی حالت میں انسان اپنی نفسیاتی خواہشات اور طعام کو اللہ کی خو شنودی حا صل کر نے کے لئے چھوڑ تا ہے مسلم معا شرے میں رمضان المبارک کی آمد مسلمانوں کے لئے خو شخبری اور نیکیاں کمانے کا موسم ہے یہ بخشش اور مغفرت کا مہینہ ہے اس مہینے میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے رمضان المبارک میں قر آن مجید کانزول ہوا ہے اسی ماہ میں ایک ایسی رات ہے جس کی عبادت ہزار مہینوں سے افضل ہے لیکن ہمارے ملک کہ سیا ستدان اس مقدس مہینے کا بھی احترام نہیں کر رہے جھوٹ پر مبنی بیانات پر بیان دئیے جارہے ہیں کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا حکومت اب ہوش کے ناخن لیں اور خواب غفلت کی نیند سے بیدارہو اور شہر کراچی کی عوام کوکے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کے ظلم سے نجات دلوائیں اور شہر کراچی میں گر می سے جا بحق افراد کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کروائیں