۳ جون کراچی
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجدعلی نقوی کی کراچی آمد بزرگ عالم دین و مدرس مولانا امیر حسین الحسینی کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے
ملاقات و تعزیت پہلوان گوٹھ میں منعقدہ برسی امام خمینی ؒ کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے شاندار استقبال
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجدعلی نقوی کی کراچی آمد پہلوان گوٹھ میں منعقدہ برسی امام خمینی ؒ کے پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کی اس موقعپر شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی،کراچی کے صدر مولانا کرم الدین،جنرل سکریٹری مسلم رضا،مولانا قمر عباس و دیگر علماء کرام و عوام کی بڑی تعداد موجود
عظیم الشان اجتماع بیاد شہید ڈاکٹر حیدر و شہدائے ملت جعفریہ کراچی بھوجانی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کی اس اجتماع میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی،شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی،خطیب باب العلم و چیئرمین القائم ٹرسٹ مولانا سید شہنشاہ حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل برادر حسنین ، مولانا جعفر سبحانی ، مولانا عابد عرفانی،مولانا کرم الدین واعظی،مولانا محمد حسین الحسینی و دیگر علماء کرام اور عوام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی