تازه خبریں

ے گناہ مسلمانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا گیا ہے جو کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے (علامہ کرم الدین واعظی)

ے گناہ مسلمانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کردیا گیا ہے جو کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے (علامہ کرم الدین واعظی)
ماہ مبارک رمضان میں کلمہ گو مسلمانوں کا قتل ریاست پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور ان واقعات پر حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ اور ملک خداداد پاکستان کے شہریوں کے ساتھ عدم دلچسپی کی دلیل ہے (صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن)
(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کرم الدین واعظی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں دو بہن بھائی بی حوا اور شکیل کو ملک دشمن عناصر نے بے دردی سے شہید کردیا اور کراچی قائدآبادمیں نائی شاب پر فائرنگ کرکے بےگناہ شہری محسن عباس کوقتل اور اردوبازار میں فائرنگ کرکے روزہ دار مسلمان سیدیاور عباس رضوی کو زخمی کردیا گیا یہ واقعات ریاست اور حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اس ملک کے شہریوں کو اسلامی تعلیمات عام کرنے والے مہینوں میں قتل کیا جارہا ہے جوکہ افسوس کا مقام ہے اور الیکشن کے دوران بلند بانگ دعووں کے ذریعے عوام کی آنکهوں میں دهول جونکنے والے حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،
عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مذکورہ واقعات میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے حقائق سے لوگوں کو آگاہ کیا جائے اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ شہداء اور زخمی مسلمانوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے.