جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن قمراہ یونٹ کا ایک اہم اجلاس اور تربیتی نشست زیر صدارت صدر یونٹ سید محمد عباس موسوی منعقد ہوا. اجلاس میں لجنہ آل یسین بلتستان کے صابق صدر حجۃالاسلام علامہ شیخ شیر محمد فخرالدین, جناب قبلہ مولانہ محمد نذیر صادقی اور جناب محمد شبیر حافظی نےخصوصی شرکت کی. اجلاس میں شریک تمام جوانوں کو قبلہ فخرالدین نے درس اخلاق دیا. جبکہ برادر محمد شبیر حافظی نے تنظیمی لکچر دیا. شرکاے اجلاس نے باہمی مشاورت سے رمضان المبارک کے آخری خمسہ کے لئے پانچ روزہ درس کے پروگرام کو حتمی شکل دی. اور مروجہ تعلیمی اداروں کے مسائل کو حل کرنےاور نئ نسل میں تعلیمی ترغیب کے لیے بھی کچھ پروگرام کو فائنل کیا. قبلہ علامہ شیخ شیر محمد فخرالدین نے جے ایس او قمراہ یونٹ کو قمراہ کے لیے نعمت قراردیا اور جوانوں سے اپیل کی. کہ اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنائیں.