روس نے شام میں امریکی اتحادی فورس کے طیاروں کو ہدف بنانے کی دھمکی دے دی
امریکہ کی جانب سے شامی فضائیہ کےطیارے کو مار گرانے کے واقعے کے بعد روس نے خبردار کیا ہے کہ وہ شام میں امریکی اتحادی طیاروں کو ہدف تصور کرے گا۔
روسی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ دریائے فرات سے مغرب میں اڑنے والے کسی بھی طیارے یا ڈرون کو روسی فورسز ہدف تصور کریں گی۔روس نے کہا ہے کہ امریکہ نے اس واقعے سے قبل روس کو مطلع نہیں کیا تھا جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شام میں انھیں اپنا دفاع کرنے کا حق ہے۔امریکی فوجی کے ترجمان کے مطابق اس واقعے کے بعد امریکہ، شام کی فضائی حدود میں طیاروں کی پوزیشن بدل رہا ہے تاکہ امریکی اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق داعش کے گڑھ الرقہ میں شامی فضائیہ کے طیارے کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک اتحادکے ٹھکانے کے قریب بمباری کی۔شامی حکومت نے اسے شرمناک جارحیت قرار دیا ہے۔