مودی ۔ ٹرمپ ملاقات کے موقع پروائٹ ہاؤس کے باہرزبردست مظاہرہ
واشنگٹن میں نریندرمودی کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے موقع پروائٹ ہاؤس کے باہرکشمیریوں اور سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔بڑی تعداد میں موجود مظاہرین بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ زیادتیوں اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور وحشیانہ فوجی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔
امریکی سینیٹ کے پانچ ارکان نےصدر ٹرمپ کو خط لکھاہے جس میں بھارت میں مذہبی آزادیوں پرپا بندیوں ،اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب دونوں ملکوں میں امیگریشن اور ماحولیاتی آلودگی سمیت متعدد معاملات پر شدید اختلافات ہیں۔