بیجنگ : بھارتی فورسز نے بڑا محاذ کھولتے ہوئے چین میں در اندازی شروع کر دی۔ بیجنگ نے وارننگ دی ہے کہ بھارتی سرحدی محافظ فوری طور پر علاقے سے نکل جائیں۔ چین کا کہنا ہے کہ تربت اور سکم کے درمیانی علاقے میں بھارت کی جانب سے در اندازی کی گئی، در اندازی سے امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ چین نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت سڑک کی تعمیر میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے۔