تازه خبریں

تمام ادیان اور فرقے مسئلہ انتظار کو اہمیت دیتے ہیں آیت اللہ علی شیخ موحد

حوزہ علمیہ کے استاد آیت اللہ علی شیخ موحد نے شیراز میں گفتگو کے دوران امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی ولادت باسعادت کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فرقےاورادیان مسئلہ انتظار کو اہمیت دیتے ہیں تاہم مکتب تشیع میں اس موضوع کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

صوبہ فارس میں لڑکیوں کے مدرسہ کے سربراہ نےمزید کہا ہےکہ اہل سنت بھی عقیدہ رکھتے ہیں کہ آل ہاشم علیہ السلام کا ایک شخص ظہورکرے گا اوردنیا کو عدل وانصاف سے بھردے گا۔ اہم نکتہ یہ ہےکہ مکتب تشیع میں امام علیہ السلام کی تمام خصوصیات کا ذکرکیا گیا ہےتاکہ کوئی امامت کا دعویٰ نہ کرسکے، یہاں تک کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت زہرا سلام اللہ علیہا اور ائمہ اطہارعلیہم السلام نے مختلف زمانوں اورحساس ترین حالات میں اس حجت خدا کے بارے میں احادیث بیان فرمائی ہیں۔

آیت اللہ موحد نےکہا ہےکہ برے ترین بادشاہ بھی مسئلہ مہدویت کولوگوں سے دورنہیں کرسکے ہیں کیونکہ یہ ایک غیبی مسئلہ ہے۔

انہوں نےآخرمیں کہا ہےکہ اگرامام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف متوجہ ہوئے توخالی ہاتھ واپس نہیں آوگے۔ اگرانصاف کے ساتھ احادیث کی طرف توجہ دی جائےتو حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کےمقدس وجود کے انکارکا کوئی راستہ نہیں ہے۔