کراچی (اسٹا ف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس پر پوری قوم کو سپر یم کورٹ کا فیصلہ قبول اور تسلیم کر نا چائیے سپر یم کورٹ کہ اس فیصلے سے عد لیہ کا وقار بلند ہوا پوری قوم اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ہمارا ملک پہلے ہی مختلف مسائل کا شکار ہے مزید کسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا سیاسی اختلافات کو تصادم بننے سے بچا نا ہوگا یہی ملکی استحکام و جمہوری نظام کی مضبو طی کے لئے ضروری ہے کر پشن نے اس ملک کی جڑو کو کھو کھلا کر دیا ہے ملک بھر میں دہشت گردی کی بھی سب سے بڑی وجہ کر پشن ہے اب عد لیہ کو پاکستان میں موجود اور بھی کرپٹ عناصر جنہوں نے اس ملک کا پیسہ اپنے اپنے اکاونٹ میں منتقل کیا اُس کو بھی عدلیہ دوبارہ پاکستان کے خزانے میں منتقل کروائے اور ان تمام نا اہل سیا ستدانوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے