تازه خبریں

آیت اللہ عیسی قاسم کی حراست کو 100 دن مکمل

 بحرینی ذرائع کے مطابق آیت اللہ عیسی قاسم کی رہائش گاہ کے محاصرے کو سو دن پورے ہونے پر سیاسی اور سماجی شخصیتوں نے سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر جاری کی ہیں جن سے الدراز کے علاقےمیں بکتربندگاڑیوں کی تعیناتی کو بخوبی دیکھا اور اس محلے میں گھٹن کے ماحول کو سمجھا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل حکومت بحرین نے بے بنیاد الزامات کے تحت بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت سلب کر لی تھی۔
بعض سیاسی شخصیات کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آیت اللہ عیسی قاسم کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ آل خلیفہ کی عدالت نے بحرینی علماء اور انقلابیوں کے خلاف ظالمانہ فیصلے جاری کرتے ہوئے معروف عالم دین شیخ حسن کو بھی دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔
شیخ حسن کو اگست دوہزار پندرہ میں آل خلیفہ حکومت نےگرفتار کیا تھا اور انھیں اپنے گھر والوں سے ملنے اور وکیل اختیار کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے