• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی حالیہ رپورٹ میں اقوام متحدہ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی فوج نے ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام کیا تاکہ ان کو ملک بدر کیا جاسکے ۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا میانمار سے بے دخل کیے جانے والے  سیکڑوں روہنگیا مسلمانوں سے انٹرویو کے بعد تیار کردہ رپورٹ میں کہنا تھا کہ میانمار کی فوج نے کئی گاؤں کو گھیرے میں لے کر سیکڑوں مسلمانوں کو قتل کیا اور بھاگتے ہوئے لوگوں پر گولیاں برسائیں اور پھر مکانوں کو جلادیا جس سے اس میں موجود بچے، بزرگ اور معذور افراد جو بھاگنے سے قاصر تھے جل کر راکھ ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے روہنگیا مسلمانوں کی میانمار سے بے دخلی نے بہت بڑے انسانی بحران کو جنم دیا ہے جس کے تحت 6 لاکھ کے قریب مسلمان بنگلادیش میں پناہ حاصل کرنے پر مجبورہوئے اور ہزاروں اب بھی پناہ کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔