گلگت جعفریہ پریس:
گلگت:19 مومبر 2017
ہم ہی سی پیک ہیں،ہم ہی پاکستان کی سلامتی کے ضامن ہیں۔ اگر آئندہ کسی نے ہماری طرف متنازعہ ہونے کا تیر پھینکا تو وہ تیر ہم واپس اس کی طرف پھینکینگے۔ علامہ شیخ مرزا علی ۔
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گھڑی باغ گلگت میں عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اجتماع میں علاقہ بھر سے تمام مسالک اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سیکٹری جنرل علامہ شیخ مرزا علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے گلگت بلتستان کو آزاد کراکر بغیر کسی لالچ اور شرط کے گلگت بلتستان کو پاکستان کی جھولی میں ڈالا، مگر افسوس کہ ۷۰ سال گزرنے کے بعد بھی ہمیں متنازعہ ہونے کا تعنہ دیا جارہا ہے، اگر ہم متنازعہ ہیں تو پھر سی۔پیک بھی متنازعہ ہے، دریائے سندھ کا پانی بھی متنازعہ ہے، جی۔ بی میں لگائے جانے والے ٹیکسس بھی متنازعہ ہیں۔ یہ دوغلی پالیسی دراصل پاکستان سے زیادہ اپنے زاتی مفادات کو ترجیح دینے والوں کی ہے، پہلے ہمیں ہماری شناخت دو پھر سی پیک گزارو، ہماری شناخت دو پھر ہم پر ٹیکس لگاو، ہمیں ہماری شناخت دینے کے بعد تم ہم سے ہماری جان مانگو گے ہم جان دینگے، مال مانگو گے مال دینگے۔
آئینی آگاہی مہم کو ہم گلگت بلتستان سے بڑھا کر پاکستان کے تمام صوبوں تک لے جانے کا اعلان کرتے ہیں، ۲۰۱۸ کو بیداری مہم کے سال کے طور پر منائینگے