• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

میئر لندن صادق خان امریکی صدر کے خلاف میدان میں آ گئے

رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے مئیر صادق خان نے ٹرمپ کو دی گئی دورۂ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا پر جھوٹی خبریں دینے کا الزام لگانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے خود جھوٹی خبر ری ٹوئٹ کر ڈالی، بیساکھی کی مدد سے چلنے پر مجبور لڑکے پر تشدد کرنے والا نیدر لینڈز کا شہری نکلا۔پولیس کے مطابق چھ ماہ پرانی ویڈیو ایمسٹر ڈیم کے نواحی علاقے کی ہے، جبکہ تشدد کرنے والا غیر مسلم ڈچ ہے۔ برطانیہ کی دائیں بازوکی تنظیم نے معذور نوجوان پر تشدد کرنے والے لڑکے کے مسلم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔برطانیہ کی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے واقعے کی ویڈیو کو امریکی صدر نے ری ٹوئٹ کر دیا تھا۔برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما جریمی کاربن نے تھریسامے حکومت سے ٹرمپ کی مذمت کا مطالبہ کیا تھا۔ لیبر لیڈر جریمی کاربن نے ٹرمپ کے ٹوئٹس کو گھناؤنا اور معاشرے کے لیے خطرہ قرار دیاتھا۔ ٹرمپ کے گھناؤنے اقدام کے پیش نظر برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے امریکی صدر سے دورہ برطانیہ کی دعوت واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔