تازه خبریں

امریکا کا پاکستان سےسکیورٹی،دفاعی تعاون معطل کرنےکااعلان

امریکا کا پاکستان سےسکیورٹی،دفاعی تعاون معطل کرنےکااعلان
امریکا نے پاکستان سے سکیورٹی تعاون معطل کرنے کا اعلان کر دیا اور فوجی سازو سامان بھی روک دیا ہے ۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھرنیورٹ نےواشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتےہوئےکہاکہ پاکستان کی جانب سےدہشتگردوں کےخلاف فیصلہ کن اقدامات پر امداد بحال ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ چند ماہ پہلے فوجی امداد روکی تھی تاہم اب سیکیورٹی معاونت بھی معطل کر رہے ہیں۔ پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کر تے ہوئے ترجمان نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کےخلاف پاکستان سے زیادہ کسی اور نے نقصان نہیں اٹھایا تاہم پاکستان کو مزید اقدامات کرنےکی ضرورت ہے۔