*علامہ عارف حسین واحدی کی علمائے مشھد کے ساتھ خصوصی نشست*
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل و اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن حجت الاسلام والمسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے دفتر قائد ملت جعفریہ مشھد مقدس میں علمائے مشھد کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔
انھوں نے ایک سوال کے جواب میں فرمایا کہ جس طرح امام خمینی (رح) نے شیعہ علماء کے لباس کو تقدس و احترام بخشا ھے اسی طرح پاکستان میں قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے علما کے لباس کو عزت دی ھے۔
آج پاکستان کے ایوان میں شیعہ علماء کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے.