تازه خبریں

اقوام متحدہ نے 206اسرائیلی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

اقوام متحدہ نےمقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی غیر قانونی تعمیر میں ملوث دو سو چھ اسرائیلی کمپنیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے اجلاس میں بتیس ملکوں نے ان کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق قرار داد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ کسی نے بھی مخالفت نہیں کی۔ پندرہ ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔ بلیک لسٹ کی گئی کمپنیوں میں ایک سو تینتالیس اسرائیل میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ بائیس امریکی کمپنیاں ہیں اورمزید انیس کا تعلق جرمنی، نیدرلینڈز، فرانس اور برطانیہ سے ہے۔