• “شہدائے جے ایس او پاکستان کی قربانیوں اور انکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔” مرکزی صدر
  • ہم مسلسل گلگت، بلتستان کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں علامہ شبیر میثمی
  • ایرانی صدر کی اقتداء میں نماز مغربین شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں کی ملاقات
  • اسلامی تحریک پاکستان کے وفد کا گلگت بلتستان کا دورہ
  • غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام

تازه خبریں

کشمیر، فلسطین میں جاری بھارتی و اسرائیلی مظالم یوم جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منائینگے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی کشمیر، فلسطین میں جاری بھارتی و اسرائیلی مظالم کی مذمت
بھارت نے درندگی کی انتہاء کردی،جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ میں فلسطینی عوام کو انکا حق دے کر ہی امن قائم ہوسکتاہے، یوم جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منائینگے، علامہ عارف حسین واحدی
اسلام آباد04 اپریل 2018 ء ( جعفریہ پریس ) شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں پر بے پناہ مظالم اور جنازوں پر بھی فائرنگ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہادت اور معصوم بچوں و خواتین پر پلیٹ گنز سے کئے جانیوالے حملوں پر گہر ے دکھ کا اظہار کیاہے، غزہ میں اپنے حق کیلئے احتجاج کرنیوالوں پرصیہونی افواج کے حملے اور افغانستان میں مدرسہ پر بمباری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، علامہ عارف واحدی نے کہاکہ بھارتی مظالم کیخلاف شدید رد عمل کی ضرورت ہے، جنوبی ایشیاکا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے ، انتہائی تعجب کہ پوری دنیاکشمیر بارے بھارتی اقدامات کی مذمت کررہی ہے مگر وہ مسلسل کشمیر اور ایل او سی پر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہاہے ،پاکستان کو موثر سفارتکاری کے ذریعے سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدارملک کے چہرے سے نقاب اتارنا چاہیے، مسلم ممالک کو بھی بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چند دنوں میں ہونے والے کشمیری عوام پر مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہاہے اور نہتے اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہاہے، علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ 1947ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت جاری ہے لیکن افسوس کشمیری عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو نظر نہیں آتی، انسانی حقوق ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں، افسوس کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، انہوں نے یوم جمعہ کو یوم احتجاج کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر و فلسطین کو بھرپور طریقے سے اٹھایا جائیگا اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں گی۔
انہوں نے فلسطینی عوام کے پرامن احتجاج کے دوران اسرائیلی سفاکیت کی بھی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اگر عالمی طاقتیں دنیا میں پائیدار امن چاہتی ہیں تو جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے تصفیہ مسئلہ کشمیر اور مشرق وسطیٰ کے سلگتے مسئلے فلسطین کا حل نکالے اور مظلوم عوام کو ان کا حق ادا کرے ، انہوں نے افغانستان میں ہونیوالے مدرسہ پر حملہ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی، علامہ عارف واحدی کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں بھارت اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات اور پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی، جب تک امہ متحد نہیں ہوتی مسائل حل ہونے میں مشکلات حائل رہیں گی۔