• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

کشن گنگا ڈیم کا افتتاح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، شیعہ علماءکونسل پاکستان

کشن گنگا ڈیم کا افتتاح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، شیعہ علماءکونسل پاکستان
بھارت نے درندگی کی انتہاءکردی،جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، علامہ عارف واحدی

 اسلام آباد20 مئی 2018 ء( اسٹاف) شیعہ علماءکونسل پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کوبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت معاملے کو بین الاقوامی برادری کے سامنے اٹھائے، سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں مودی ایک دہشت گرد ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں عسکری دہشت گردی کے بعد اب پاکستان پر آبی جارحیت مسلط کرنا چاہتاہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے،جنوبی ایشیا کا امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، او آئی سی کا اعلامیہ خوش آئند، اوآئی سی کو مسئلہ کشمیر و فلسطین کے حل کےلئے عملی اقدامات بھی اٹھانا ہونگے

     ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مقبوضہ کشمیر آمداور کشن گنگا ڈیم سمیت دیگر منصوبوں کے افتتاح پر اپنے شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مود ی ایک دہشت گرد ہے جس کے بھارت کے اندر اور مقبوضہ کشمیر میں اقدامات دنیا پر واضح ہیں، بھارت مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہاہے ایک طرف وہ نہتے اور معصوم افراد کو نشانہ بنارہاہے اور1947ءسے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت جاری ہے تو دوسری جانب وہ پاکستانی پانیوں پر قبضہ کےلئے کشن گنگا ڈیم جیسے منصوبے بناکر آبی جارحیت مسلط کرنا چاہتاہے جوکہ سندھ طاس معاہدہ سمیت دیگر بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر فی الفور اجاگر کرنا ہوگا اور عالمی توجہ مبذول کرانا ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے فرمان کے مطابق جنوبی ایشیا میں پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے جڑا ہے جب تک مسئلہ کشمیر کا حل عوامی امنگوں کے مطابق نہیں نکلتا پائیدار امن کا خواب شرمندئہ تعبیر نہیں ہوسکتا، انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت کو مزید موثر اور تیز کیا جائے ۔