تازه خبریں

اسکردو : اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی صدر کے زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا قومی حقوق کے حوالے سے ایک اور سنجیدہ اقدام صوبائ صدر حجۃالاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی کی زیر صدارت آل پارٹیز کانفرنس دفتر اسلامی تحریک سکردو میں منعقد ہوا. جس میں پی پی پی, ایم ڈبلیو اہم, پی ٹی آی, اے پی ایم اہل, انجمن تاجران سکردو سمیت دیگر پارٹیز کے رہنماوں کی شرکت. گلگت بلتستان کے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال اور ایمپاورمنٹ آرڈر 2018پر غور کیا گیا. اس موقع پر صوبای صدر حجۃالاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی نے گلگت بلتستان کے موجودہ صورت حال پر قائد محترم علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی. ساتھ فرمایا کہ گلگت بلتستان ایک اہم خطہ ہے اس کی اپنی پہچان, شناخت, تاریخ, ثقافت اور کلچر ہے ہم کبھی کشمیر کاحصہ نہیں رہے اور نہ وفاق ہمیں کسی کے لیے قربانی کابکرا بناے علامہ سید محمد عباس رضوی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے ستر سالہ محرومیوں کا صحیح ازالہ صرف اور صرف ملک کے مستقل پانچواں آئینی صوبہ کی صورت میں ہوسکتا ہے
لہذا ارباب اقتدار جان لے کہ طفل تسلیوں کا زمانہ گزر چکا اب وقت آگیا ہے کہ مستحکم پاکستان کے لیے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں آئینی صوبہ بنایا جاے.شرکاے اجلاس نے اجلاس کے اختتام پر بطور اعلامیہ مشترکہ بیان دیا کہ طویل عرصہ تک محروم رکھے گے اس خطے کو ملک کے باقی صوبوں کی طرح مکمل آینی صوبہ قرار دے اختیارات دیے جائے