•  ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
  • فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
  • راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
  • یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
  • یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
  • دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
  • سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
  • گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
  • انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
  • بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

بحرین میں حکومتی اقدام کے خلاف عوام کا احتجاج

بحرین میں حکومتی اقدام کے خلاف عوام کا احتجاج

بحرین میں حکومتی اقدام کے خلاف عوام کا احتجاج

المنار کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرآل خلیفہ حکومت کے بحرینی عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی عوام نے عزاداری اور اسلامی شعائر پرحکومتی حملے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے۔

بحرینی عوام نے بحرینی حکومت کی طرف سے مذہبی اور دینی شعائر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکومت کو مذہبی اور دینی آزادی کے خلاف اقدامات سے باز رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے چند روز قبل المالکیہ کے علاقے میں حسینی عزاداروں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جہاں دونوں فریقوں میں جھڑپ بھی ہوئی۔

بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے سترہ، الدراز اور العکر کے علاقوں میں بھی عزاخانوں اور عزاداروں پر حملہ کیا اور تحریک عاشورہ کے بینرز اور پرچموں کی بے حرمتی کی۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہر سال جارحانہ رویہ اختیارکرکے بحرینی مسلمانوں کی دینی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انھیں نواسہ رسولۖ اور شہدائے کربلا کا غم منانے سے روکنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔