جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے زیر اہتمام کل جماعتی قومی مشاورت اجلاس مؤرخہ 02 فروری 2019ء بروز ہفتہ اسلام آباد ہوٹل، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، اجلاس میں تمام سیاسی قائدین، قومی زعماء، مذہبی رہنما، مقبوضہ و آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، صحافیوں، تاجروں اور وکلاء کے نمائندوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔