کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مذمت
جعفریہ پریس : کوئٹہ: پشتون آباد کی مسجد میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مذمت،
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے جاری بیان میں دھماکے کی مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام نظر آرہے ہیں دہشتگردی اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ بلوچستان کے صدر علامہ اکبر زاہدی نے بھی کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے