قائد ملت علامہ ساجد نقوی کی جانب سے کوئٹہ میں امداد کی تقسیم
کوئٹہ…بلوچستان جعفریہ پریس
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کی طرف سے ماہ رمضان المبارک کی مناسب سے سانحہ کوئٹہ کے حالیہ واقعہ کے متاثرین اور خانوادہ شہداء کی خدمت میں ہدیہ پیش کیا گیا اور خانوادہ شہداء اور متاثرین کے نام قائد ملت جعفریہ کا پیغام سنایا کہ قائد ملت جعفریہ ہمیشہ کی طرح اس موقع پر بھی شہداء کے لواحقین اور متاثرین کیساتھ ہیں اور نہ پہلے کبھی انہیں تنہاء چھوڑا ہے اور نہ اب انہیں تنہائی کا احساس ہونے دیا جائے گا ان کی مکمل سرپرستی کی جاتی رہے گی اور ملک میں حتی المقدور خانوادہ شہداء اور متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں,
آخر میں شہداء کے بلندی درجات اور متاثرین کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی.
شہداء کے خانوادہ اور زخمی متاثرین نے قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ السید ساجد علی نقوی کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کامیابی اور صحت و سلامتی کیلئے دعا کی.