قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے کوئٹہ مسجد دھماکے کی مذمت
اسلام آباد:
قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی کوئٹہ میں مسجد پر ہونے والے دھماکے کی مذمت اور اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے پُرامن ماہ میں نمازیوں کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے
دہشت گردانہ واقعات دہشت گردی کے خلاف حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر سوالیہ نشان ہیں، قانون ایسے واقعات کے تدارک کیلئے فوری حرکت میں آئے اور ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرے، عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔