اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کا بابوسر حادثے پر اظہار افسوس
اسلامی تحریک پاکستان کا بابوسر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار جاں بحق افراد اور پاک فوج کے سپاہیوں کے جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار۔
اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر آغا عباس رضوی،جنرل سیکریٹری آغا شیخ مرزا علی رہنما اسلامی تحریک محترم دیدار علی،ممبران قانون ساز اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان نے بھی اس واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے اسلامی تحریک پاکستان کے اعلی سطحی وفد نے شیخ مرزا علی کے ہمراہ گلگت کے اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی افراد کی عیادت کی جبکہ اسلامی تحریک کے اعلی سطحی وفد نے جاں بحق افراد کی نمازہ جنازہ میں بھی شرکت کی اور فاتحہ خوانی کی