تازه خبریں

پنجاب کارڈیالوجی پر ہنگامہ آرائی کی جامع اور مثالی تحقیقات کرائی جائیں

پنجاب کارڈیالوجی پر ہنگامہ آرائی کی جامع اور مثالی تحقیقات کرائی جائیں ، قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی

پنجاب کارڈیالوجی پر ہنگامہ آرائی کی جامع اور مثالی تحقیقات کرائی جائیں ، قائد ملت جعفریہ ساجد نقوی بنیادی سبب تربیت کا فقدا ن ہے ، ریاست مدینہ تربیتی نظام وضع کرے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان

راولپنڈی / اسلام آباد 12 دسمبر 2019 ( جعفریہ پریس  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی اور مریضوں کو تکلیف پہنچائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی مثالی تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ بنیادی سبب تربیت کا فقدا ن ہے ، ریاست مدینہ تربیتی نظام وضع کرے۔قرآن کی رو سے ریاست مدینہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تربیتی نظام وضع کرے اور عوام کو اخلاق اور قانون کی پاسداری کی تربیت دے ۔

اپنے مذمتی بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ انتہائی حساس اسپتال میں ہزاروں کی تعداد میں حملہ آور کیسے گھس آئے؟ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں صریحاً اور دن دیہاڑے نہ صرف قانون کو روند ڈالاگیابلکہ اسلامی تعلیمات اور معاشرتی روایات تک کا خیال نہ کیاگیا۔ انہوںنے کہاکہ جو اقدامات اس ہنگامہ آرائی کے بعد اٹھائے گئے وہ پہلے کیوں نہیں اٹھائے گئے، جب کچھ عرصہ سے دوگروپوں کے درمیان تلخ صورتحال درپیش تھی جس کا صوبائی انتظامیہ کو علم بھی تھا تو پھر اس معاملے کی سنگینی کا احساس کیوں نہیں کیاگیا؟
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس مشکل صورتحال میں متاثر ہونیوالے مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی جامع اور مثالی تحقیقات کرکے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لے کر اس میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے تحت اقدامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کا قبیح فعل ملک کو انارکی کی طرف دھکیل سکتاہے، کسی بھی مہذب جمہوری معاشرے میں احتجاج کے نام پر کسی کوبھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔