کراچی، 25 دسمبر 2019, پاکستان زندہ باد بائیک ریلی
شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی جانب سے 25 دسمبر 2019 بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کی مناسبت سے انچولی سوسائٹی تا مزار قائد بائک ریلی نکالی گئی ریلی کے اختتام پر شیعہ علماء کونسل کے وفد نے صوبائی صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی قیادت میں مزار پر حاضری دی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پھول چڑھائے۔ اس موقع پر سینئر رہنماء جناب سرور علی صاحب، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ سید کامران حیدر عابدی صاحب،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری جناب علی احمد جعفری، ضلع وسطی کے صدر برادر شجاع رضوی، جنرل سیکریٹری برادر علی نقوی سمیت کارکنان نے شرکت کی۔
…