میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کردیا گیا ہے۔
ميجر جنرل آصف غفور دسمبر2016ميں ترجمان پاک فوج مقررہوئےتھے۔ انھیں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ اس عہدے پر مقرر کیا گیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل اظہر وقاص ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کرلیے گئے ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستانيوں کی محبت اور حمايت پر ان کا جتنا شکريہ ادا کروں وہ کم ہے۔ ميجر جنرل آصف غفور نے نئےڈی جی آئی ايس پی آر کيلئے نيک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔