تازه خبریں

حجتہ الاسلام آقائے شیخ یوسف علی نفسی نجفی کی نمازہ جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی

جعفریہ پریس پاکستان : حجتہ الاسلام آقائے شیخ یوسف علی نفسی نجفی( وکیل مطلق مرجع کبیر آیت اللہ العظمی آیت اللہ سیستانی ) کی نمازہ جنازہ کراچی میں علامہ رضی جعفر نقوی کی اقتداء میں ادا کردی گئی، قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تعزیتی وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی،جنوبی پنجاب کے صدر علامہ موسی رضا جسکانی نے شرکت کی، وفد نے مرحوم کے فرزند حسنین نفسی سے تعزیت کی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تعزیتی پیغام پہنچایا نمازہ جنازہ میں بزرگ علماء کرام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی