• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

ملک بھر میں آج عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں  آج عیدالفطر کورونا وائرس اور طیارہ حادثے کے باعث سادگی کے ساتھ   منائی جارہی ہے۔

ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر مساجد، عید گاہ اور امام بارگاہوں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے، علمائے کرام نے عید کے خطبات میں اسلامی تعلیمات اور رمضان المبارک کی فضیلت بیان کی۔

نماز کے اجتماعات میں افسوسناک طیارہ حادثے کے شہدا کی مغفرت، کو رونا وائرس سے نجات ملکی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

علمائے کرام نے غم کے اس لمحے دنیا سے رخصت ہو جانے والوں کے لواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمی اور بیماروں کے لیے دعائے صحت کی جب کہ نماز کے بعد لوگوں نے عید کے بعد ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔

 کراچی میں بھی عیدالفطر سادگی سے منائی جارہی ہے اور  شہر کی مساجد اور عید گاہوں میں نماز عید ادا کی گئی جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد جب کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہوا جہاں نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لاہور  کی 5 ہزار مساجد اور 190سے زائد کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی گئی اور اس دوران کورونا سے حفاظتی انتظامات کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔

عید کے اجتماعات میں سینیٹائزرکے استعمال اور سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

کوئٹہ اورگردونواح میں 300 سے زائد مقامات پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے جب کہ شہر میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ طوغی روڈ پرمنعقد ہوا۔

مرکزی عیدگاہ میں نمازعید کی امامت مرکزی خطیب مولانا انوارالحق حقانی نےکی اور وہاں بھی اس  موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سےاحتیاطی تدابیر  پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔

 اس موقع پر طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کے لیے کو رونا سے نجات ملکی سلامتی ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

پشاور میں مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ میں نماز عید ادا کردی گئی جہاں مولانا محمد اسماعیل نے امامت کی جب کہ دیگر مساجد میں بھی نماز عید کی ادائیگی،کورونا کےخاتمے اور متاثرین سانحہ کراچی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔