ترقی یافتہ ملک بننے کےلئے خود داری کے نظریہ پر عمل لازم ہے،علامہ ساجد نقوی
خارجہ پالیسی کمزور،عالمی بڑوں کی بیٹھک میں مسئلہ کشمیر کا ذکر تک نہ ہوا،قائد ملت جعفریہ
داخلہ پالیسی ناکام بنیادی حقو ق اور شہری آزادیوں پر قدغنیں اور زیادتیاں جاری
راولپنڈی /اسلام آباد 19مارچ 2021ء
( جعفریہ پریس پاکستان) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں مضبوط قوم اور ترقی یافتہ ملک بننے کےلئے خود داری اور خود مختاری کے نظریے پر عمل لازم ہے، افسوس عالمی بڑوں کی بیٹھک میں مسئلہ کشمیر پر لفظ تک نہیں بولا گیایہ خارجہ پالیسی کی کمزوری نہیں تو کیا ہے؟ریاست مدینہ کا نام لینے والوں کے دور میں بنیادی حقوق ا ور شہری آزادیوں پر قدغنیںاور زیادتیوں کا سلسلہ جاری یہ داخلہ پالیسی کی ناکامی نہیں تو کیاہے؟