دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کا رمضان پروگرامز کا انعقاد
*دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم کی طرف محافل و مجالس ماہ رمضان المبارک میں عشره رحمت، عشرہ مغفرت، عشرہ نجات کا انعقاد*
*20 اپریل 2021* بروز منگل بعد نماز مغربین *دارالتلاوہ حرم مطهر* میں مجلس انعقاد کیا گیا جس سے حجت الاسلام المسلمین مولانا ڈاکٹر *محمد علی جوادی* صاحب نے خطاب کیا. مسئول شعبہ خدمت زائرین و خادم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا سید *ناصر عباس نقوی* انقلابی صاحب نے *ماہ رمضان المبارک* کی محافل کے بارے میں بریفنگ دی اود آخر میں تفسیر القرآن الکوثر کے لئے قرعہ کشی کی گئی جس میں مولانا *قاری غلام رضا علوی* کا نام نکلا. ایک شرعی مسئلہ حجت الاسلام و المسلمین *سید محمد تقی نقوی* صاحب نے بیان کیا اور زیارت سے مجلس کا اختتام کیاگیا.
*دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ خدمت زائرین قم*
May be an image of 7 people