امت مسلمہ مسجد الاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہو، اسماعیل ہنیہ کا اہم پیغام

فلسطینی عوام کی مزاحمت اور اسرائیل پر راکٹ اور میزائیل حملوں کے درمیان حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے پوری عرب اور اسلامی اقوام نیز ساری دنیا   کے حریت پسند انسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجدالاقصی کی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوں اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کریں۔

اسما‏عیل ہنیہ نے اپنے پیغام میں فلسطینی عوام، عرب اور اسلامی اقوام نیز دنیا بھر کے آزاد منش انسانوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی ہٹ  دھرمی اور غنڈہ گردی کے خلاف ڈٹ جانے کی تعریف اور اظہار تشکر کیا ہے۔