بیرون ملک پابندیوں پرسراپا احتجاج ارباب اختیار کو ملک میں حقوق کی پامالی کیوں نظر نہیں آتی؟ ساجد نقوی
جب تک غیر آئینی، غیر جمہوری اور ناانصافی کا خاتمہ نہیں ہوگا، ملک جمہوری فلاحی ریاست نہیں بن سکتا،قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد22 دسمبر2021 ء( جعفریہ پریس پاکستان) ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاہے کہ ایک عرصہ سے ہم آئینی، جمہوری اور شہری آزادیو ں کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں، بیرون ملک لگنے والی پابندی پر قرارداد منظور ہوتی ہے جو درست عمل ہے مگر ملک کے اندر لگنے والی بے جاپابندیوں کوبھی مدنظر رکھا جائے معززشہریوں کی تذلیل اور ان کے بنیادی حقوق سلب کرنے پر بھی منتخب نمائندگان کوآواز بلندکرنی چاہیے ایک عرصہ سے زائد ملک کا انتہائی معتبر و معزز حلقہ غیر آئینی، غیر جمہوری ،غیر شرعی اور ناانصافی پر مبنی پابندی کا سامنا کررہا ہے مگر اس جانب توجہ نہیں دی گئی، بیرون ملک پابندیوں پر احتجاج اور اعتراض کرنیوالے حضرات کو ملک میں حقوق کی پامالی پر بھی توجہ دینی چاہیے جب تک غیر آئینی اور غیرجمہوری ناانصافی پر مبنی پالیسیوں کا خاتمہ نہیں ہوگا، ملک جمہوری فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔
ان خیالات کا اظہار ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانیوالی قرارداد پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت پر لگنے والی پابندی پر پنجاب حکومت کی جانب سے منظور کردہ قرارداد درست اقدام ہے البتہ ایک سوال ضرور اٹھتا ہے کہ ملک سے باہر پابندی پر ہم سراپا احتجاج ہوجاتے ہیں ، قرارداد بھی منظور کرتے ہیں مگر یہی کچھ اس ملک کے اندر ہورہاہے ، معزز و محترم شہریوں کی توہین، تذلیل و تحقیر کی جاتی ہے، آئے روز شہری آزادیوں پر پابندی عائد کردی جاتی ہے، آئینی، جمہوری، مذہبی، سیاسی و سماجی آزادیاں تک سلب کرلی جاتی ہیںبے گناہ لوگوں کوفورتھ شیڈول میںڈلوایا جاتا ہے مگر کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا ،انصاف کےلئے معزز شہری نچلی عدالتوں سے اعلیٰ عدالتوں تک دھکے کھاتے ہیں مگر انصاف عنقابن جاتا ہے کیا یہ آئینی، جمہوری اور شہری سوچ کی عکاسی ہے؟ترجمان کی جانب سے مزید کہاگیا کہ ہم مطالبہ کرتے آرہے ہیں بے جا پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے، آئینی، شہری اور جمہوری آزادیوں کو بحال کیا جائے ۔ ہم بارہا مرتبہ متوجہ کرچکے ہیں انصاف کےلئے پرامن احتجاج کی کال پر مجبور نہ کیا جائے ، انصاف فراہم کیا جائے اور آئینی، جمہوری اور شہری حقوق بحال کیے جائیں ۔
زاہدعلی اخونزادہ
مرکزی سیکریٹری اطلاعات