مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران ملتان میں کارکنان و عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس و عزداری پہ کوئی قدغن قبول نہیں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہم نے ملک کی سالیمت کیلئے لازوال قربانیاں دی جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا, مکتب تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی جو کسی صورت قبول نہیں, ملک میں سنگل نیشنل کریکولم کے نعرہ کے نیچے ملک کو دہشت گردی, فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے جس کے خطرات منڈلارہے ہیں اور سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا لہذا حکومت کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نا کیا جائے اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائد ملت جعفریہ کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے ہمہ قسمی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس دوران تمام سینئیر تنظیمی احباب نے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کیساتھ اظہار یکجہتی اور قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے کہ نعروں سے ہال گونج اٹھا, علامہ سید ناظر عباس تقوی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مسنگ پرسنز اور مجالس و عزادری کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز کو خلاف آئین قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے تم جتنے ظلم کرسکتے ہو کر لو یہ تحریک حسینی کربلا سے چلی ہے شیعہ ایک قوم ہے کوئی سیاسی نعرہ یا پارٹی نہیں جسے تم مسل دو گے ہم جمہوری لوگ ہیں جب ہم باہر نکلیں گے تو تمہارے بس میں نہیں ہوگا لہذا ایک بار پھر حکومت کو ریاستی اداروں ان غیر آئینی و غیر فطری اقدامات سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے اس موقع پر علامہ سید علی رضا نقوی البخاری ملتان, علامہ نجم الحسنین مظفرگڑھ, علامہ نسیم عباس جوادی وہاڑی, ڈاکٹر تجمل عباس مہدی وہاڑی, مولانا سید مجاہد عباس گردیزی ملتان, مولانا کاشف ظہور نقوی ملتان,…..
مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی دامت برکاتہ, ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی مدظلہ العالی کی ملتان آمد, تنظیمی کارکنان جنوبی پنجاب نے پُرتپاک استقبال,صوبائی آرگنائزر ایس یو سی جنوبی پنجاب علامہ شبیر حیدری کی جانب سے تنظیمی احباب کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا, مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب قبلہ علامہ سید ناظر عباس تقوی صاحب قبلہ نے حالات حاضرہ, تنظیمی وابستہ افراد کو اتحاد و وحدت کیساتھ قومی و ملی خدمات انجام دینے کی ہدایات,